لاڑکانہ/ جھڈو/ کندھکوٹ (نمائندگان) دشمنی اور ذاتی جھگڑے پر لاڑکانہ اور جھڈو میں دو افراد مارے گئے۔ کندھکوٹ میں نوجوان کارو الزام کی بھینٹ چڑھ گیا۔ جبکہتھانیدار کا قاتل انجام کو پہنچا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شہدادکوٹ کے گاؤں فوجو خان لولائی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 25 سالہ نوجوان لکھن لولائی موقع پر جان بحق ہوگیا جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں مقتول کی والدہ بچل خاتون شدید زخمی ہوئیں جسے ورثا نے زخمی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔ ورثا کے مطابق جاگیرانی اور لولائی برادری سے تعلق رکھنے والے بااثر افراد نے دشمنی پر گھر میں گھس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں نوجوان جان بحق اور اس کی والدہ زخمی ہوئیں۔ ادھر تعلقہ جھڈو کی یو سی آہوری کے اسٹاپ پر معمولی تکرار پر علی مراد ولد محمد ایوب ٹنگڑی نے کلہاڑیوں کے وار کر کے 60 سالہ محمد صادق رستمانی کو بے دردی کے ساتھ قتل کر دیا ۔