کراچی (اسٹاف رپورٹر) شاہ فیصل کالونی میں سابق بہنوئی کے ہاتھوں قتل ہونے والے نوجوان محمد علی کے والد شیر محمد نے کہا کہ میں نے فوج میں نوکری کرکے6بیٹیوں اور ایک بیٹے کو بڑی محنت سے پالا تھا اور بڑھاپے میں میرا اکلوتا بیٹا محمد علی ہی میرا سہارا تھا جسے ظالم نے مجھ سے چھین لیا ، انہوں نے مطالبہ کیا ملزم کو جلد ازجلد گرفتار کیا جائے کیونکہ وہ مسلسل میری بیوی اور بیٹی سکینہ کو قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔