کراچی(اسٹاف رپورٹر)سچل انوسٹی گیشن پولیس نے بھٹائی آباد میں 7 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے واقعے میں ملوث چوتھے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انوسٹی گیشن عابد قائمخانی کے مطابق سچل کے علاقے بھٹائی آباد میں 7سالہ کائنات کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے واقعے میں ملوث چوتھے ملزم شاہد محمودکو گرفتارکر لیا۔ ایس ایس پی کے مطابق ملزمان نے بچی پر تشدد کا اعتراف کرلیاہے جبکہ گرفتار تمام 4 افراد مقتولہ کائنات کے رشتے دار ہیں۔