10 موٹر سائیکل لفٹر گروپوں کے 100کارندوں کی تصاویر جاری

کراچی (رپوٹ:خالد زمان تنولی) اینٹی کار لفٹگ سیل پولیس نے 6 بڑے گرپوں سمیت 10 موٹر سائیکل لفٹر گرپوں کے 100 کارندوں کے نام اور تصویریں جاری کردیں،10 گرپوں کے ملزمان شہر کے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکلیں اسلحہ کے زورپر چھینتے یا اسپتالوں کے پارکنگ اور دیگر پارکنگ سے چوری کرنے میں ملوث ہیں،ملزمان موٹرسائیکلیں چوری اور چھیننے کے بعد بلوچستان سمیت دیگر شہروں میں فروخت کرتے ہیں۔ اے سی ایل سی پولیس نے شہر میں موٹر سائیکل چوری اور چھیننے والے 6بڑے گرپوں جن میں کھوکھر گروپ ، گوپانگ گروپ ، خاصخیلی گروپ منگل گروپ ،بروہی گروپ اور پاریک گروپ سمیت 10موٹرسائیکل لفٹر گرپوں کے کارندوں کے 100ملزمان کے نام جاری کئے ہیں ، ملزمان میں علی اکبر بروہی عرف علی ، عدنان خاصخیلی ، عبداللہ عرف آصف ، صابر ، عبدالمجید کھوکھر ، عاشق میمن ، الطاف حسین ، احسن ، غلام رسول ، جمشید کھوکھر ، حیدد علی ، جان محمد ، محبوب علی ، وقاص ، رحیم خاصخیلی ، ممتاز علی ، حنیف کھوکھر ، بلال ، مرید حسین ، عبدالوحید ، علی خان ، گل حسن ، محمد الیاس ، مرتضی علی، یوسف ، کامران ، محمد سعید کھوکھر ، عبدالرفیق بلوچ اور دیگر ملزمان شامل ہیں۔اے سی ایل سی پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ گرپوں کے ملزمان شہر سے چھیننے اورچوری ہوئی موٹر سائیکلوں کے پارٹس کھول کر شہر کی مختلف مارکیٹوں جن میں یوپی، شیر شاہ ،برنس روڈ اور شہر میں لگنے والے اتوار بازاروں میں فروخت کئے جاتے ہیں ، جبکہ کچھ گرپوں کے کاندرے چھیننے اور چوری کی گئیں موٹر سائیکلوں کوشہر سے حب کے قریب موٹر سائیکل لفٹر گروپ کے کارندوں کو موٹر سائیکلیں فروخت کرتے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment