لاہور (امت نیوز) کرکٹ بورڈ نے پاکستانی کرکٹرز، بورڈ افسران ،کوچز، امپائروں اور ریفریز کی تنخواہوں میں غیر معمولی اضافہ کردیا ۔ کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کے علاوہ میچ فیس اور دیگر مراعات میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے 31 کھلاڑیوں کو ایک ماہ کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اعلان اگلے ایک دو دن میں کردیا جائے گا۔ کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کے علاوہ میچ فیس اور دیگر مراعات میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ پی سی بی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ایچ آر کمیٹی کی سفارش پر کیا گیا ہے۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے بدھ کو پاکستان کرکٹ بورڈ چیئرمین نجم سیٹھی سے ملاقات کی جس میں انہیں بتایا گیا کہ کمیٹی کی سفارشات کے بعد پاکستانی ٹیم کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ، میچ فیس اور دیگر مراعات میں اضافہ کیا گیا ہے۔نجم سیٹھی نے بدھ کی شب نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے تصدیق کی