کابل میں بھارتی شہری سمیت 3 غیر ملکی قتل

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)کابل میں بھارتی شہری سمیت 3غیرملکیوں کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا،پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے جبکہ آخری اطلاعات تک کسی گروپ نے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی تھی،کابل پولیس کے حکام نے بی بی سی کو بتایا کہ تینوں غیر ملکیوں کو کابل میں ان کی گاڑی سے اغوا کیا گیا اور بعد میں ان کی لاشیں ضلع موسوی سے برآمد ہوئی ہیں۔ حکام کے مطابق غیر ملکی شہری اپنی گاڑی میں ایئر پورٹ جا رہے تھے جب انھیں اغوا کیا گیا۔اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والے شہری کھانے پینے کی اشیا فراہم کرنے والی فرانسیسی کمپنی سوڈکسو کے لیے کام کرتے تھے۔ سکیورٹی حکام نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں کے شناختی کارڈ بھی برآمد ہوئے ہیں اور ان کی کمپنی سے تصدیق بھی کرائی گئی ہے۔

Comments (0)
Add Comment