ایبٹ آباد( رپورٹ :محمد زبیر خان)سپریم کورٹ کے حکم پر کوہستان ویڈیو اسکینڈل کا 7 سال بعد مقدمہ درج کرلیاگیا۔عدالت نے جدید ترین ذرائع سے تفتیش کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ کوہستان پولیس نے ایس ایس پی شعبہ تفتیش کی سربراہی میں خصوصی تفتیشی ٹیم قائم کردی ،جو5 لڑکیوں کے لواحقین، لڑکیاں زندہ ہونے کی بیان حلفی جمع کرانے والے علاقے کے عمائدین اور عوامی نیشنل پارٹی دور حکومت کے وزرا اور اعلیٰ افسران سے تفتیش کرے گی۔ لڑکیاں زندہ ہونے کی صوت میں پیش کرنے کا حکم دے گی اوربصورت دیگر سب پر مقدمات درج کئے جائیں گے۔