کراچی (این این آئی) ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائرایک ارب 35کروڑ9لاکھ ڈالر کے اضافے سے17 ارب7کروڑ97لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔ اعداد وشمار کے مطابق طویل عرصے بعد ملکی زرمبادلہ میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں مجموعی ذخائربڑھ کر17ارب7کروڑ97لاکھ ڈالر ہوگئے۔