کراچی(بزنس رپورٹر)جے سی آر وی آئی ایس کریڈٹ ریٹنگ کمپنی نے میزان بینک کی ریٹنگ ڈبل اے پلس ، اے ون پلس اپ گریڈ کر دی۔ کمپنی نے میزان بینک کے آؤٹ سٹیڈینگ بیسل 3کمپلائنٹ سکوک کی ریٹنگ بھی ڈبل اے مائنس سے ڈبل اے پلس کردی ہے۔ ریٹنگ میزان بینک کے مضبوط کسٹمر فرنچائز کی عکاسی کرتی ہے، جس میں شاندار اضافہ ہوا ہے۔ میزان بینک کی 5سال میں سالانہ بڑھوتری کی شرح 23.9فیصد رہی، جبکہ اسی عرصے کے دوران انڈسٹری کی گروتھ ریٹ 13.1فیصد رہی، جس کے نتیجے میں مجموعی طورپر مارکیٹ شیئر میں 2017ء کے اختتام پر 5.4فیصد اضافہ ہوا ہے۔