ٹریفک پولیس کی بد انتظامی سے ہزاروں شہری پریشان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹریفک پولیس کی بد انتطامی سے صدر کے علاقے میں ٹریفک نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا، الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے احتجاج کے دوران متحدہ کی اسانی کیلئے اطراف کی سڑکیں بند کرادیں جس کے نتیجے میں بدترین ٹریفک جام میں ہزاروں کی تعداد میں شہری اور مریضوں کو لے کر جانے والے ایمبولینسیں بھی گھنٹوں پھنسی رہیں۔ کچھ شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ٹریفک کی روانی کو بحال کرواتے ہوئے ایمبولینسوں کو نکالا۔ بعض مسافر بسوں سے اتر کر پیدل ہی اپنی منزل مقصود تک پہنچے۔ تاہم اپنی گاڑیوں میں بیٹھے شہری بے بسی کی تصویر بنے سڑکیں کھلنے کا انتظار کرتے رہے، ٹریفک کی روانی کو بحال کروانے کیلئے ٹریفک پولیس کے اہلکار دیکھائی نہیں دیئے۔

Comments (0)
Add Comment