راولپنڈی(امت نیوز) عام انتخابات میں شکست کھانے کے بعد چوہدری نثارمنظرعام پر آگئے۔،ذرائع کاکہناہے کہ سابق وزیرداخلہ نے ضمنی انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیاہے۔تفصیلات کے مطابق .سابق وزیر داخلہ گزشتہ روز رنیال پہنچے اور الیکشن میں سپورٹ کرنے پر لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔وہ الیکشن کے بعد پہلی بارمنظرعام پرآئے ۔ادھر نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سرور خان جس حلقہ کو چھوڑیں گے، چودھری نثار علی خان اسی علاقہ سے حصہ لیں گے۔