گرفتاری کے ڈر سے عمران امریکہ نہیں جائیں گے- تجزیہ کار

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تجزیہ کار گل بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان امریکا میں قدم نہیں رکھ سکتے، عمران خان کودعوت نامہ بھی ملے توبھی نہیں جائیں گے۔عمران خان اگرامریکا جائیں گے تووہ ان کوان کی بیٹی کے توسط سے پکڑ لیں گے، وہاں ان کا کورٹ آرڈر جاری ہے۔ تجزیہ کارگل بخاری نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں ایک سوال ” کیا عمران خان بھارت اور امریکہ سے تعلقات بہتر بنا سکتے ہیں؟“ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایک بات سبھی بھول رہے ہیں کہ پاک امریکا تعلقات یا کسی بھی ملک سے تعلقات کوبہتر کرنا یا نہ کرنا ہمیشہ ماورائے وزیراعظم رہے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment