اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس شوکت صدیقی کی جانب سے لاپتہ افراد کیس کی سماعت کے دوران حساس اداروں کے خلاف دی گئی آبزرویشن حذف کر دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق عدالتی حکم پر ایڈووکیٹ جنرل طارق محمود جہانگیری پیش ہوئے اور کہا کہ رجسٹرار آفس نے بتایا ہے کسی بھی بنچ کی تشکیل کے لئے کوئی دبائو نہیں ۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی بنچ کی تشکیل میں کسی دباو کے تاثر کو رد کیا ہے۔ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواست منظور کرتے جسٹس صدیقی کی آبزرویشن عدالتی حکم سے حذف کر دی ۔واضح رہے کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے یہ فیصلہ 18جولائی کو دیا تھا جس میں انہوں نے آرمی چیف اور آئی ایس آئی کے سربراہ سے کہا تھا کہ وہ ملک کے دیگر اداروں کے معاملات میں دخل اندازی بند کریں۔