سپریم کورٹ نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے فرانزک آڈٹ کیلئے3 ماہ کی مہلت دیدی

اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے فرانزک آڈٹ کے لیے تین ماہ کی مہلت دے دی۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ہاوسنگ سوسائٹیز کے فرانزک آڈٹ کیس کی سماعت کی تو ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ہاوسنگ سوسائیٹز کے فرانزک آڈٹ کا کافی کام ہو چکا ہے۔باقی تین ہزار سوسائٹیز کا آڈٹ باقی ہے۔ باقی ہاوسنگ سوسائٹیز کے فرانزک آڈٹ کے لیے چھ ماہ کا وقت دیں۔ عدالت نے چھ ماہ کی مہلت کی استدعا مسترد کر دی۔

Comments (0)
Add Comment