عمران نے بنی گالا آنے والے رہنماؤں کے موبائل فونز پر پابندی لگادی

 

اسلام آباد (این این ائی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان الیکشن میں فتح کے بعد مزید محتاط ہوگئے ہیں اور انہوں نے بنی گالا آنے والے رہنماؤں پر موبائل فون اندر لانے پر پابندی عائد کردی ہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ کچھ ہی روز میں باضابطہ طور پر پاکستان کے وزیر اعظم بن جانے والے عمران خان الیکشن میں فتح کے بعد محتاط ہوگئے ہیں اور انہوں نے سکیورٹی پروٹوکولز کو فالو کرنا شروع کردیا ہے۔ عمران خان نے بنی گالہ میں آنے والے رہنماؤں کے موبائل فون لانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

Comments (0)
Add Comment