متحدہ پر 2بیٹے ایک بھائی قربان ہو چکے- فاروق

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم کیماڑی سیکٹر کے 62 سالہ بزرگ کارکن محمد فاروق کا کہنا ہے کہ اس کے 2 بیٹے اور ایک بھائی متحدہ پر قربان ہوچکا ہے۔ گینگ وار والوں نے گھر بھی جلادیا۔ اتنا نقصان اٹھا کر یہ صلہ ملا کہ عامر خان نے کل کے لڑکوں سے پٹوادیا۔ ’’امت‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میری شکایت سننے کے بجائے متحدہ رہنما نے بدمعاشی دکھائی اور کہا کہ تم پروگرام خراب کرنے آئے ہو۔فاروق کا کہنا تھا کہ متحدہ کو ڈبونے میں انہی رہنماؤں کا بڑا کردار ہے ۔تشدد کےخلاف تھانے میں رپورٹ درج کرانے کی کوشش کروں گا۔احتجاج کے دوران وہاں موجود اے ایس پی حمزہ اور دیگر پولیس افسران کو بھی شکایت کی۔ مجھے عامر خان اور اس کے ساتھیوں نے تشدد کا نشانہ بنایا ہے ان کے خلاف مقدمہ درج کرو۔ تاہم انہوں نے ٹرخا دیا کہ ابھی گھر جاؤ بعد میں آنا۔’’امت‘‘ نے موقف جاننے کے لئے جب عامر خان سے متعدد بار رابطے کی کوشش کی۔ تاہم رابطہ نہیں ہوسکا ۔

Comments (0)
Add Comment