اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینٹر فیصل جاوید کو بنی گالہ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے سینٹر فیصل جاوید ملاقات کا وقت لئے بغیر بنی گالہ پہنچے تھے،سکیورٹی اہلکاروں نے فیصل جاوید سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اندرسے دی گئی فہرست میں آپ کانام نہیں تاہم طویل انتظار کے بعداندرسے تصدیق پرسینٹر فیصل جاویدخان کوجانے کی اجازت ملی۔