اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے نواز شریف کے بیٹوں حسن اور حسین نواز کے ریڈ وارنٹ کیلئے انٹرپول کو خط لکھ دیا۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد انٹرپول کو خط لکھا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ حسن اور حسین نواز اشتہاری ہیں۔ پاکستانی عدالت ان کے دائمی وارنٹ جاری کرچکی ہے۔ خط میں انٹرپول سے دونوں کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔