اسلام آباد(امت نیوز)پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے قومی باکسنگ ٹیم کے کھلاڑیوں کا ایشین گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیلس کے عامر خان باکسنگ ہال میں جاری ہے، قومی کوچ کیپٹن ارشد حسین نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں ملک بھر سے 23 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں 18 مرد اور 5 خواتین کھلاڑی شامل ہیں،مرد کھلاڑیوں میں 49 کلوگرام میں محب اللہ، دائود خان اورماجد،52 کلوگرام میں سید محمد آصف اور امیر حمزہ، 56کلوگرام میں نقیب احمداور عبدالصمد،60 کلوگرام میں شیراز اور نعمت اللہ،64 کلوگرام میں سلمان بلوچ اور عامر مسعود،69 کلوگرام میں گل زیب اور عامر خان و دیگر شامل ہیں۔