کراچی (اسٹاف رپورٹر) رقم لے کر جانے والے پولٹری تاجر کوعوامی کالونی سے اغواءکرلیا گیا ْایک ملزم کو گرفتار کرکے مغوی کی موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ۔ پولیس نے مغوی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر 287/18 درج کرتے ہوئےناکہ بندی کر کے ایک ملزم شیخ عبدل وقاص کو گرفتار کرکےمغوی کی موٹر سائیکل برآمد کرلی ۔ ایس ایچ او شعیب نےامت کو بتایا کہ مغوی ارسلان کے والد نذیر نے بیان دیا تھا کہ انکا بیٹا دو لاکھ روپے لے کر گھر سے نکلا تھا جس کے بعد سے اسکا کوئی پتہ نہیں چل رہا اور موبائل فو ن بھی بند ہے ۔ گرفتار اغواءکار نے پولیس کو بیان دیا کہ اسکے دو ساتھی مغوی کو اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔