آئی بی اے ٹیسٹ میں ہاریوں کے بچوں کی اعلیٰ پوزیشنیں

میرپور خاص (بیورو رپورٹ) غریب ہاری خاندان کے دو ہونہار بچوں نے آئی بی اے ٹیسٹ میں پہلی اور دوسری پوزیشنیں حاصل کر کے اسکالر شپ حاصل کر لی دونوں بچوں کو حکومت سندھ لٹریسی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے 12 ویں تک مفت تعلیم اور دیگر اخراجات ادا کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آئی بی اے سکھر کی جانب سے پانچویں کلاس کے تقریباً ایک ہزار بچوں کا ٹیسٹ لیا گیا جس میں سے ہاری خاندان کے دوبچوں سترام ولد موھن کچھی او ر ارجن ولد شاموں نے ٹیسٹ میں نمایا ں پوزیشن حاصل کی جس پر حکومت سندھ لیڑیسی ڈپارٹمنٹ نے دونوں بچوں کو پبلک اسکول حیدر آباد چھٹی جماعت سے بارہویں جماعت تک مفت تعلیم اور دیگر اخراجات فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ہے ان دونوں بچوں کے اعزاز میں میرپورخاص کے قریب رتن آباد میں ایک شاندار استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا ۔

Comments (0)
Add Comment