کرم میں اراضی تنازع پر فریقین کے مابین فائرنگ سے 4زخمی

صدہ( نمائندہ امت) ضلع کرم میں اراضی کی تنازع پر فریقین میں فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہو گئے – ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے -واقعات کے مطابق ضلع لوئر کرم صدہ کارخانوں کیمپ کے نزدیک مقامی لوگوں میں دوفریقین کے مابین جائیداد کا تنازع شدت اختیار کر گیا جس کے نتیجے میں فریقین کی فائرنگ سے موقع پر 4 افراد محمد قاسم، حاجی ادریس، حاجی عاشق اور اقرار زخمی ہو گئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ فائرنگ سے شدید زخمی افراد کو فوری طور پر صدہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Comments (0)
Add Comment