چناب نگر میں قادیانی غنڈوں کا نومسلموں پر تشدد-قتل کی دھمکیاں

چنیوٹ(نمائندہ امت)چناب نگر میں قادیانیوں نے کی غنڈہ گردی کرتے ہوئے نو مسلم باپ بیٹوں کو قتل کی دھمکیاں دیتے ہوئے زخمی کردیا،متاثرہ افراد نے ڈی پی او چنیوٹ کو مقدمہ کے اندراج کے لیے درخواست دی۔ تفصیلات کے مطابق ڈیڑھ ماہ قبل ظہور احمد اور اس کے تین بیٹے طاہر محمود ، عقیل احمد اور ابرار احمد ساکنان شوکت آباد تحصیل و ضلع ننکانہ قادیانیت سے تائب ہو کر دائرہ اسلام میں داخل ہوئے جبکہ طاہر محمود کی اہلیہ ثنا شاد نے اپنے دو بچوں سمیت اسلام قبول نہ کیا اور اپنے قادیانی والد رستم علی شاد کے گھر آ گئی گزشتہ روز نو مسلم طاہر محمود ،اپنے والد ظہور احمد اور نو مسلم بھائیوں عقیل احمد اور ابرار احمد کے ہمراہ بچوں کو ملنے اور لینے کی غرض سے چناب نگر آئے تو طاہر محمود کے سسر رستم علی شاد قادیانی نے اپنی غنڈہ فورس کو بلا لیا جنہوں نے نو مسلم باپ بیٹوں کو زدوکوب کیا اور قتل کی دھمکیاں دیں ۔ مولانا محمد الیاس چنیوٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چناب نگر میں قادیانی غنڈہ فورس کی غنڈہ گردی کو حکومت فوری بند کروائے اور قادیانیوں کو امتناع قادیانیت ایکٹ کا پابند بنایا جائے ورنہ ہم راست اقدام کرنے پر مجبور ہو جائیں گے ۔

Comments (0)
Add Comment