نئی حکومت امریکی ڈکٹیشن پر چلنے سے باز رہے- سراج الحق

لاہور ( این این آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ کچھ لوگ پاکستان میں دینی جماعتوں کی شکست پر بغلیں بجا رہے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ شاید پاکستان میں اب سیکولر اور لبرل لابی کو کھل کھیلنے کا موقع مل جائے گا، امریکہ اور اس کے حواریوں کو ناکامی و نامرادی کا منہ دیکھنا پڑے گا ، پاکستان کے عوام اسلام سے محبت اور رسول کی حرمت پر جانیں نچھاور کرنے والے ہیں ، ان کی موجودگی میں پاکستان کو کوئی مائی کا لعل سیکولر اور لبرل ریاست نہیں بناسکتا ،ہم دیکھیں گے کہ حکومت کہاں سے ڈکٹیشن لیتی ہے اور کن کے اشاروں پر چلتی ہے ، اگر حکومت کا قبلہ مکہ مکرمہ کی بجائے کسی اور طرف ہوا تو اسے درست کردیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد منصورہ میں نماز جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

Comments (0)
Add Comment