بہت سی قوتیں ڈیم کا مقصد پورا نہیں ہونے دینا چاہتیں-چیف جسٹس

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ بڑے دکھ کے ساتھ کہتا ہوں کہ بہت سی قوتیں ڈیم کے مقصد کو پورا نہیں ہونے دینا چاہتیں تاہم ہمیں ایسے معاملات پر اتفاق رائے پیدا کرنا ہے۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف از خود نوٹس کیس کی سماعت کی، اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل ساجد الیاس بھٹی نے عدالت کو بتایا کہ فارماسوٹیکل کمپنیوں نے 2013 سے پہلے از خود قیمتیں بڑھائیں، 2015 کی پالیسی کے تحت 2 ہزار کیسز نمٹائے جب کہ ادویات پر بار کوڈ شائع کرنے کے لیے 2 سال کا وقت دیا گیا ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ بڑے دکھ کے ساتھ کہتا ہوں کہ بہت سی قوتیں ڈیم کے مقصد کو پورا نہیں ہونے دینا چاہتیں تاہم ہمیں ایسے معاملات پر اتفاق رائے پیدا کرنا ہے۔عدالت نے ادویات کی قیمتیں منجمد کرنے اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان کو ادویات کی قیمتوں سے متعلق کیسز 10 ہفتوں میں نمٹانے کا حکم دیا، عدالت نے حکم میں کہا کہ ڈریپ ادویات پر بار کوڈز شائع کرنے کیلئے فارما سوٹیکل انڈسٹری کے اتفاق رائے سے عمل درآمد کروائے، اس کے علاوہ عدالت نے وفاقی حکومت کو ڈریپ کے مستقل چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کا عمل بھی مکمل کرنے کا حکم دیا۔

Comments (0)
Add Comment