اسلام آباد(خبرنگار خصوصی) عام انتخابات میں ملک بھر سے 95 سیاسی جماعتوں نے حصہ لیا جس میں سے صرف 12 سیاسی جماعتیں قومی اسمبلی میں پہنچ سکیں۔تفصیلات کے مطابق 2018 کے عام انتخابات میں ملک بھر سے 95 سیاسی جماعتوں نے حصہ لیا جس میں سے صرف 12 سیاسی جماعتیں قومی اسمبلی میں پہنچ سکیں، خیبرپختون میں 5 جب کہ بلوچستان اسمبلی میں 10 سیاسی جماعتیں پہنچ سکی، اسی طرح پنجاب اسمبلی میں 5 جب کہ سندھ اسمبلی میں 6 سیاسی جماعتیں پہنچ سکیں۔