راولپنڈی؍بہاولنگر (خبرایجنسیاں) پنجاب پولیس نے گریڈ18اور19 کے پولیس افسروں کے تبادلے کے پہلے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔یہ احکامات فوری طور پر نافذہو کر تاحکم ثانی جاری رہیں گے اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے۔نوٹیفکیشن نمبر646/2018/PS/HQ کے مطابق ایڈیشنل ایس پی سکیورٹی لاہورمحترمہ عمارہ اطہر کو مستنصر فیروز کی جگہ ڈی پی او بہاولنگر تعینات کردیا گیاہے۔ عمارہ اطہر پاکستان کی پہلی خاتون ڈی پی او کا اعزاز حاصل ہو گا۔