کراچی (اسٹاف رپورٹر)محکمہ کسٹم کی اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے سائٹ ایریا میں گودام پر چھاپہ مارکر 1 کروڑ روپے مالیت کی اسمگل شدہ چھالیہ برآمد کرکے گودام کے مالک کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس حوالے سے کلکٹر کسٹم پریونٹو ڈاکٹرافتخار احمد نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ڈپٹی کلکٹر اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن محمد فیصل کی سربراہی میں ٹیم نے سائٹ ایریا کے علاقے میں پلاٹ نمبر B-9میں بنے ایک گودام پر چھاپہ مارا اور وہاں سے 23ٹن خام مال اور 25ٹن پیکنگ میں موجود چھالیہ برآمد کرلی۔پکڑی گئی چھالیہ کی مالیت ایک کروڑ روپے سے زائد ہے۔گودام کے مالک شیخ عامر کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔