کراچی(اسٹاف رپورٹر)پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی کراچی کے صدر سیف الدین ایڈوکیٹ نے کلیم الحق عثمانی، نجیب ایوبی و دیگر کے ہمراہ مارٹن کواٹرز سمیت دیگر کواٹروں کا دورہ کیا اور متاثرین سے ملاقات کی۔سیف الدین نے متاثرین کو یقین دہانی کرائی کہ جماعت اسلامی مصیبت کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہے اور ہماری طرف سے متاثرین کو ہر ممکن قانونی اخلاقی اور سیاسی مدد فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سروں سے چھت چھیننے کی مزاحمت کریں گے ۔متاثرین کا مسئلہ عدالت کے سامنے غلط طریقے سے پیش کیا گیا۔