اورنگی ٹاؤن میں خاتون سمیت 2افراد نے خود کشی کرلی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اورنگی ٹاؤن فرنٹیئر کالونی میں گھریلو پریشانی سے تنگ آکر 35سالہ شخص نے کنپٹی پر گولی مار کر خودکشی کرلی ، جبکہ اورنگی ٹاؤن میں 35سالہ خاتون نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔ پیرآباد کے علاقے اورنگی ٹاؤن تین نمبر فرنٹیئر کالونی میں رہائش پذیر 35سالہ حنیف نے کنپٹی پر گولی مار کر خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق حنیف تین بچوں کا باپ اور علاقے میں محنت مزدوری کرتا تھا وہ کافی دنوں سے پریشان تھا جس کی وجہ سے اس نے خودکشی کرلی۔ پاکستان بازار تھانے کی حدود اورنگی ٹاؤن اسلام چوک نشان حیدر کے قریب گھر میں رہائش پذیر 35سالہ خاتون نے گھریلو پریشانی سے تنگ آکر گلے میں رسی کی مدد سے پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔ پولیس واقعہ سے لاعلمی ظاہر کررہی ہے۔

Comments (0)
Add Comment