ملکی ترقی میں ہم سب کو حصہ ڈالنا ہوگا- سلمان عبداللہ مراد

کراچی (بزنس رپورٹر) چیئرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ وطن عزیز کی شان میں جتنا بھی کہاجائے ناکافی ہے ۔ رب کریم نے ہمیں معدنی وسائل سے مالا مال کیا ہے۔ غرض یہ کہ پہاڑ، دریا، سمندر، زراعت سب کچھ اتنا ہے جو دھرتی میں چند ملکوں کو میسر ہے ترقی کے لئے ہمارے اسباب بہت ہیں بس خلوص نیت کی ضرورت ہے۔ ہم سب کو مل کر پاکستان کی ترقی میں حصہ ڈالنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جشن آزادی کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ چیف آفیسر مسرور میمن بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

Comments (0)
Add Comment