داستان گوئی کے فروغ کیلئے عملی اقدامات ضروری ہیں- فواد خان

کراچی (بزنس رپورٹر) معروف داستان گو فواد خان نے کہاہے کہ داستان گوئی ہمارے معاشرے سے کم ہوتی جارہی ہے۔ اس کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ داستان گوئی کا فن معدوم ہونے سے معاشرے میں سننے اور کہنے کی صلاحیت کم ہوتی جارہی ہے۔ یہ بات انہوں نے ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ڈائومیڈیکل کالج کے معین آڈیٹوریم میں گیسٹ اسپیکر سیشن میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر کرتا روڈ وانی، سینئر فیکلٹی ممبرز اور طلبہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔ فواد خان نے کہاکہ دیگر الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کی مقبولیت کے بعد براہ راست داستان گوئی کی گنجائش کم ہوئی ہے مگر میڈیا کے ذریعے اسے فروغ دیا جانا چاہیے۔

Comments (0)
Add Comment