پرویز خٹک نے مخالف پارٹی کارکنوں کیخلاف بیان پر معافی مانگ لی

پشاور(امت نیوز)سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے الیکشن کے دوران ایک تقریر میں جذباتی ہونے پر ایک پارٹی کے کارکنوں کے خلاف اپنے بیان پر معذرت کرتے ہوئے قوم سے معافی مانگ لی ہے ۔تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے انتخابی مہم کے دوران اپنے دیئے جانے والے بیان پر عوام سے معذرت کی ہے ۔انتخابی مہم کے دوران اپنے دیئے جانے والے بیان پر پرویز خٹک عدالت میں بھی معذرت کر چکے ہیں۔ پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ میرا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں بلکہ معاشرتی خرابیوں کی نشاندہی تھا۔ دوران انتخابات ووٹ کی خرید وفروخت بھی انہی معاشرتی خرابیوں کا حصہ ہے اس کے باوجود میرے بیان سے اگر کسی کے جذبات مجروح ہوئے تو میں معذرت خواہ ہوں۔

Comments (0)
Add Comment