ملکی حالات اچھے نہیں-کسی سے رابطہ کیا نہ کوئی فیصلہ- نثار

ٹیکسلا(این این آئی) مسلم لیگ (ن )کے ناراض رہنما چوہدری نثار نے کہا کہ کوئی سیاسی پیغام رسانی نہیں ہو رہی،کسی سے کوئی رابطہ نہیں کیا اور نہ کوئی ابھی فیصلہ کیاہے۔ نثار نے ٹیکسلامیں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے حالات اچھے نہیں،مہنگائی کا طوفان نظر آرہا ہے، ایک مضبوط اپوزیشن ہے، ہر طرف دھاندلی کا شور ہے،میرے بارے میں جوقیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ میرا کسی سے رابطہ ہوا ہے تو میں یہ بتادینا چاہتا ہوں کہ میرا کسی سے کوئی رابطہ نہیں کیا اور نہ ہی کوئی ابھی فیصلہ کیاہے،کوئی سیاسی پیغام رسانی نہیں ہو رہی،سلام کاجواب دینے کامقصد یہ نہیں کوئی پیغام رسانی ہورہی ہے، انہوں نے کہاکہ امریکاآئی ایم ایف کوڈکٹیشن دے رہا ہے،ہمیں اتحاد کی ضرورت ہے۔دریں اثنا نثار نے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سابق وفاقی وزیرداخلہ نے انتخابی حلقوں کے دورے کے دوران عوام سے ملاقات کی اور کہا کہ الیکشن میں ساتھ دینے والے ووٹرز اور حمایتیوں کا شکرگزارہوں، حلقے کے عوام کی حمایت اور اعتماد ہی اصل اثاثہ ہے ۔

Comments (0)
Add Comment