مجھے صدارتی امیدوار بنائیں فضل الرحمٰن کی اپوزیشن سے خواہش

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کی 2نشستوں سے الیکشن ہارنے والے جے یو آئی اور مجلس عمل کے سربراہ نے متحدہ اپوزیشن سے خود کو صدارتی امیدوار بنانے کی خواہش ظاہر کردی ہے۔ تجزیہ کار محمد مالک نے اپنے پروگرام میں کہا کہ فضل الرحمن ساری جماعتوں سے کہہ رہے ہیں کہ انہیں صدر کے عہدے کیلئے مشترکہ طور پر نامزد کیا جائے۔ اس موقع پر حامد میر نے بھی ان کی اطلاع کی تائید کی۔

Comments (0)
Add Comment