کلثوم نواز کو ہوش آ گیا ہونٹ اور ہاتھ پاؤں ہلا سکتی ہیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ ان کی والدہ کلثوم نواز کو ہوش آ گیا ہے ۔ وہ ہونٹ اور ہاتھ پاؤں ہلا سکتی ہیں ۔سر کے اشارے سے ہاں، ناں میں جواب دے سکتی اور لوگوں کو پہچان سکتی ہیں۔ گذشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو میں حسین نواز نے کہا کہ والدہ ہوش میں آنے کے باو جود ابھی تک وینٹی لیٹر پر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ والدہ زمینی حقائق سے بے خبر ہیں۔وہ نواز شریف اورمریم نواز کے بارے میں پوچھتی ہیں لیکن ہم انہیں اتنا ہی بتاتے ہیں جس سے ان کی طبیعت بحال رہے۔

Comments (0)
Add Comment