زہرہ شاہد قتل کیس میں صفائی کے3گواہ پیش

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما زہرہ شاہد قتل کیس میں وکلا صفائی نے ملزمان کے دفاع میں 3 گواہ پیش کردیئے۔عدالت نے گواہوں کے بیانات قلمبند کرتے ہوئے آئندہ سماعت 16 اگست کو وکلا سے حتمی دلائل طلب کرلئے ہیں ۔سماعت پر گرفتار ملزمان راشد عرف ٹیلر، زاہد عباس زیدی، عرفان عرف لمبا اور کلیم کو پیش کیا گیا۔گواہوں میں ملزمان کے رشتے دار شامل تھے۔گواہوں کا کہنا تھا کہ ملزمان بے گناہ ہیں۔ان کا قتل سے کوئی تعلق نہیں۔پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کی رہنما زہرہ شاہد کو 18مئی2013 میں اس وقت قتل کیا گیا، جب وہ دھاندلی کے خلاف احتجاج میں شرکت کرکے لوٹ رہی تھیں۔ خصوصی عدالت نے جلاؤ گھراؤ سے متعلق کیس میں عدم ثبوت وشواہد کی بناپر 4 ملزمان لیاقت ،عمیر،عامر اور صادق کو بری کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

Comments (0)
Add Comment