الیکشن میں نوازلیگ کو ٹارگٹ کیا گیا-مشاہد حسین

اسلام آباد (امت نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد حسین سید نے کہاہے کہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کو ٹارگٹ کیا گیا ، نیب اور دوسرے اداروں کے گند کرنے کے باوجود ہمارا ووٹ بینک محفوظ ہے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہاہے کہ ہم پارلیمنٹ میں ایک مضبوط اور مہذب اپوزیشن دینگے ۔ ہمارا 9پارٹیوں کا اتحاد 8اگست کو ایک بڑا جلسہ کرے گا اور ریلیاں بھی نکالی جائیں گی۔اگست میں ہی ایک قومی کانفرنس بلائیں گے جس میں الیکشن میں دھاندلی پر روشنی ڈالی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم الیکشن میں گئے ہمارے ہاتھ باندھے ہوئے تھے ۔ نیب اور دوسرے اداروں کے گند کرنے کے باوجود ہمارا ووٹ بینک محفوظ ہے ۔

Comments (0)
Add Comment