منی لانڈرنگ کیس میں زرداری فریال آج ایف آئی اے طلب

اسلام آباد ( آن لائن ) ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو جے آئی ٹی میں بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کرلیا ہے۔ایف آئی اے نے سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کیلئے نوٹس جاری کردیا ہے۔ایف آئی اے کے نوٹس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کو 4 اگست کو ایف آئی اے ہیڈکوارٹر اسلام آباد طلب کیا گیا ہے اور دونوں شخصیات کو جے آئی ٹی میں بیان ریکارڈ کرانے کا کہا گیا ہے۔واضح رہے کہ ایف آئی اے بے نامی اکاوٴنٹ سے منی لانڈرنگ کیس میں 32 افراد کے خلاف تحقیقات کررہی ہے، جن میں آصف علی زرداری اور فریال تالپور بھی شامل ہیں۔

Comments (0)
Add Comment