واشنگٹن (امت نیوز) برطانوی کھلاڑی اور سابق عالمی نمبر ون اینڈی مرے فٹنس مسائل کی وجہ سے سٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کوارٹر فائنل اور آئندہ ہفتے شیڈول راجرز کپ ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئے۔ سٹی اوپن پری کوارٹر فائنل میں رومانوی کھلاڑی ماریس کوپل کے خلاف فتح کے بعد مرے کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے، انہوں نے کہا کہ 18 ماہ بعد ہارڈ کورٹس پر کھیلنے کی وجہ سے تھکاوٹ کی وجہ سے میں کمزوری محسوس کر رہا ہوں۔