شمالی کوریا پر جوہری پابندیوں کی خلاف ورزی کا الزام

نیویارک(خبر ایجنسیاں )اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے عائد پابندیوں کی خلاف ورزی کررہا ہے ۔ غیر ملکی خبرساں ادارے کے مطابق عالمی ادارے نے سلامتی کونسل میں جمع کی جانے والی رپورٹ میں کہا ہے کہ شمالی کوریااقوام متحدہ کی پابندیوں کی خلاف ورزی کررہاہے،شمالی کوریانی پٹرولیم مصنوعات کی غیرقانونی منتقلی بڑھادی،شمالی کوریانیجوہری اورمیزائل پروگرام ختم نہیں کیے،پابندیاں برقرارہیں،شمالی کوریاغیرقانونی تجارت سیکڑوں ڈالرکمارہاہے۔ لیبیا،یمن اورسوڈان کواسلحہ بھی فراہم کررہاہے،اسلحے کی فروخت شامی بروکرز کے ذریعے کی جارہی ہے ۔ امریکی خفیہ اداروں نے گزشتہ ہفتے ہی خبردار کیا تھا کہ واشنگٹن سے گرمجوش تعلقات کے باوجود شمالی کوریا اپنا میزائل پروگرام جاری رکھے ہوئے ہے۔ عالمی برداری شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگراموں کو علاقائی اور عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیتی ہے اور اسی لیے سلامتی کونسل نے اس ملک پر پابندیاں بھی عائد کر رکھی ہیں۔رپورٹ میں کہا گيا ہے کہ پیانگ یانگ نے ایک جہاز سے دوسرے جہاز میں تیل منتقل کرنے کے کام میں اضافہ کیا ہے اور بیرونی دنیا کو ہتھیار بیچنے کی کوشش کر رہا ہے۔ یہ رپورٹ آزاد ماہرین کے ایک گروپ نے یہ خفیہ طور پر تیار کی ہے۔تاہم شمالی کوریا نے ابھی تک اس رپورٹ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ گزشتہ ہفتے امریکی حکام نے کہا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ساتھ حالیہ گرم جوشی والے رشتے اور جوہری اسلحے کو ختم کرنے کے معاہدے کے باوجود پیانگ یانگ بظاہر نئی بیلسٹک میزائل بنانے میں مصروف ہے۔ ایک امریکی اہلکار نے نام ظاہر کیے بغیر واشنگٹن پوسٹ اخبار کو بتایا ہے کہ سیٹلائٹ سے لی جانے والی تصاویر میں اس مقام پر سرگرمیاں دیکھی گئی ہیں ،جہاں شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل تیار کیے تھے۔ سنگاپور میں صدر ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے بغیر کسی تفصیل کے جوہری ہتھیار کو ختم کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔ اقوام متحدہ نے رپورٹ میں کہا ہے کہ (شمالی کوریا) نے اپنا جوہری اور میزائل پروگرام بند نہیں کیا ہے اور وہ غیر قانونی طور پر جہاز سے جہاز میں پٹرولیم مصنوعات منتقل کر کے اور 2018 میں سمندر میں کوئلہ پہنچا کر سیکورٹی کونسل کی قرارداد کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔

Comments (0)
Add Comment