مہنگائی – بیروزگاری کے خلاف ایران میں مظاہرے پھیل گئے

تہران(امت نیوز)ایران میں مہنگائی،بے روزگاری اور کرپشن کے خلاف مظاہرے پھیل گئے۔اطلاعات کے مطابق معاشی بدحالی اور پست معیار ِزندگی کے خلاف تہران، اصفہان ، شیراز، مشہد اور کرج میں ہزاروں افراد نے احتجاج کیا۔ مغربی میڈیا کے مطابق دارالحکومت تہران کے نزدیک واقع صوبے کرج میں مظاہرین نے ایک مدرسے پر حملہ کر کے توڑ پھوڑ کی اور وہاں رکھی اشیا کو نذر آتش کرنے کی کوشش کی۔ مدرسے کے سربراہ حجۃ الاسلام ہندیانی نے بتایا کہ مظاہرین کی تعداد5 سو کے لگ بھگ تھی ۔وہ پتھرو ں کے ساتھ آئے تھے اور انھوں نے مدرسے کی تمام کھڑکیوں اور وہاں لگی علامتوں کو توڑ دیا اور وہ نظام کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیوز میں احتجاجی مظاہرین کو ’’ مرگ بر آمر‘‘ کے نعرے لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ امریکی پابندیوں کے بعد ایرانی کرنسی کی قدر میں نمایاں کمی واقع ہوچکی ہے اور معیشت دباؤ کا شکار ہے۔

Comments (0)
Add Comment