پروین رحمان قتل کے ملزم۔متحدہ ٹارگٹ کلرکی ضمانت درخواستیں مسترد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اورنگی پائلٹ پراجیکٹ کی ڈائریکٹرپروین رحمان کے قتل میںملوث ملزم عمران سواتی اور سابق ڈی ایس پی نواز رانجھاکو محافظ سمیت قتل کرنے والے متحدہ ٹارگٹ کلرکی ضمانت کی درخواستیں مسترد کردیں۔پروین رحمان قتل کیس کی سماعت پر ملزمان ایاز شامزئی، عمران سواتی، پپو کشمیری، امجد آفریدی ودیگر کو پیش کیا گیا ،ملزم عمران سواتی نےگذشتہ سماعت پر درخواست ضمانت جمع کرائی تھی جس پر عدالت نےفیصلہ محفوظ کرلیاتھا عدالت نے گذشتہ روز محفوظ فیصلہ سنایا اوردرخواست مسترد کرتے ہوئے سماعت 10 اگست تک ملتوی کردی۔ دریں اثنا عدالت نے سابق ڈی ایس پی نواز رانجھا اور ان کے محافظ کے قتل کیس میں گرفتار متحدہ ٹارگٹ کلر شاکرعرف رافع کی ایک بار پھر ضمانت کی درخواست مسترد کردی ۔ سماعت کے موقع پر نائن زیرو سے گرفتار متحدہ دہشت گردوں عبید کےٹو ،ابوعرفان ، شاکر عرف رافع و دیگر کو پیش کیا گیا ۔عدالت نےمحفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست ضمانت مسترد کردی ۔

Comments (0)
Add Comment