ریو ڈی جنیرو(امت نیوز)برازیل دنیا کا وہ واحد ملک ہے جہاں مہمان کا تقریب میں بروقت پہنچنا غیر مذاب فعل تصور کیا جاتا ہے ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریو ڈی جنیرو میں آپ کسی پارٹی میں وقت پر پہنچ جائیں تو ممکن ہے کہ میزبان تیار نہ ہو۔اور آپ کو گھنٹوں انتظار کرنا پڑے ۔اس حوالے سے تقریب میں وقت پر پہنچنے والے خاتون نے سوشل میڈیا پر احوال بیان کرتے ہوئے کہا کہ ریو میں حسب عادت میں دیے گئے وقت پر میزبان کے گھر پہنچی تو اس نے گھبرا کر دروازہ کھولا اس وقت وہ بیت الخلا سے نکلی تھی مجھے لگا کہ میں غلط پتے پر پہنچ گئی ہوں۔ بہرحال اس نے مجھے مہمان خانے میں بٹھایا جہاں پر پارٹی کے لیے لایا گیا سامان بکھرا پڑا تھا۔ مجھے دو گھنٹے باقی مہمانوں کا انتظار کرنا پڑا۔ میزبان نے تیار ہونے کے ساتھ ساتھ پارٹی کا سامان بھی تیار کیا۔برازیل کے حوالے سے دوسری دلچسپ بات یہ ہے کہ وہاں پرتگالی زبان بولی جاتی ہے ۔جنوبی برازیل کی ٹیکنو کالج فیڈرل یونیورسٹی کی لیکچرار ڈاکٹر جیکلین بون کہتی ہیں کہ کسی بھی پارٹی میں وقت پر پہنچنا برازیل میں برا مانا جاتا ہے۔جلدی پہنچنے کا مطلب ہے کہ جیسے آپ بن بلائے پہنچ گئے ہوں۔برطانوی نثراد فیونا رائے کا کہنا ہے کہ یہاں غیر تحریری اصول ہے کہ میزبان پارٹی کے طے شدہ وقت کہ بعد پارٹی کے لیے تیار ہونا شروع کر دیتےہیں۔برازیل کے لوگوں کا یہ رویہ نیا نہیں ہے پیٹر فلیمنگ نے 1933 میں اپنی کتاب میں لکھا تھا کہ اگر کوئی جلد باز ہے تو برازیل میں اس کا برا حال ہو جائے گا۔