ججز کیخلاف زیر التوا شکایات کی تفصیلات فراہمی کیلئے درخواست دائر

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )اعلی عدلیہ کے ججوں کا احتساب کرنے والے ادارے سپریم جوڈیشل کونسل سے 2010 سے اب تک اعلیٰ عدلیہ کے جج صاحبان کیخلاف زیر التوا شکایات کی تفصیلات فراہمی کیلئے درخواست دائر کی گئی ہے۔ سپریم جوڈیشل کونسل یہ درخواست ایڈووکیٹ انعام الرحیم نے دائر کی ہے۔درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ 2010سے اب تک سپریم جوڈیشل کونسل میں اعلیٰ عدلیہ کے جج صاحبان کیخلاف زیر التواء ریفرنسز کی تفصیلات فراہم کی جائیں، درخواست میں پوچھا گیا ہے کہ ایسے کتنے ریفرنسز ہیں جن پربروقت کارروائی نہیں ہوئی اورمعزز جج صاحبان ریٹائرڈ ہوگئے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایسے ریفرنسز کی تفصیلات فراہم کی جائیں جن پر کارروائی مکمل ہو چکی ہے لیکن فیصلے صادر نہیں ہوئے۔

Comments (0)
Add Comment