راوٓ انوارکے 3 ساتھی بھی رہا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نقیب اللہ محسود قتل کیس میں رائو انوار کے مزید 3 ساتھی اہلکاروں کو بھی رہائی مل گئی۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے نقیب اللہ محسود قتل کیس میں 3 ملزمان سابق ڈی ایس پی قمر احمد شیخ، ایس آئی یاسین اور ہیڈ کانسٹیبل خضر حیات کی رہائی کا پروانہ جاری کردیا۔عدالت نے جیل حکام کو ہدایت جاری کی ہے کہ اگر ملزمان کسی دوسرے مقدمہ میں گرفتار نہیں ہیں، تو انہیں رہا کیا جائے۔اس سے قبل عدالت نے یاسین اور خضر حیات کی فی کس 2،2 لاکھ جبکہ ملزم سابق ڈی ایس پی قمر احمد شیخ کی 5 لاکھ روپے میں ضمانت منظور کی تھی۔ ملزمان کی جانب سے زرضمانت جمع کرانے کے بعد عدالت نے تینوں ملزمان کے ریلیز آرڈر جاری کر دیئے ۔عدالت نے جیل حکام کو ہدایت جاری کی ہے کہ اگر ملزمان کسی دوسرے مقدمہ میں گرفتار نہیں ہیں تو انہیں رہا کیا جائے ۔

Comments (0)
Add Comment