ترکی نے 2 امریکی وزیروں پر جوابی پابندیاں لگا دیں

انقرہ(امت نیوز)ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے 2 امریکی وزیروں پر پابندیاں عائد کر دیں۔ اردگان نےٹیلی ویژن پر خطاب میں کہامیں نے آج امریکی وزیرِ قانون اور وزیرِ داخلہ کے ترکی میں اثاثے منجمد کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ترک صدر کی یہ کارروائی اس امریکی اقدام کا جواب ہے جس کے تحت امریکہ نے ترک وزیرِ داخلہ سلیمان سویلو اور وزیرِ قانون عبدالحمید گل پر پابندیاں عائد کی تھیں۔ان پابندیوں کے تحت ان دونوں وزیروں کے امریکہ میں موجود اثاثے منجمد کر دیے گئے اور امریکی شہریوں کو ان سے تجارت کرنے سے روک دیا گیا ہے۔دریں اثناانقرہ میں ویمن ونگ کے کنونشن سے خطاب میں اردگان نے کہا کہ دھمکی آمیز زبان اور گھٹیا قسم کے فیصلوں کے ساتھ ترکی کو پیچھے قدم ہٹانے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا۔یورپ اور امریکہ ترکی کو اپنی داخلی پالیسیوں کا آلہ کار نہیں بنا سکتا۔واضح رہے کہ ترکی اور امریکہ کے درمیان امریکی پادری اینڈریو برنسن کے معاملے پر کشیدگی ہے، جو2 سال سے دہشت گردی کے الزام کے تحت ترکی میں قید ہے۔

Comments (0)
Add Comment