سرگودھا کی لڑکی اور چینی نوجوان میں روایتی ارینج میرج

سرگودھا(مانیٹرنگ ڈیسک)چینی لڑکے اورپاکستانی لڑکی میں پہلی بار روایتی ارینج میرج کاواقعہ سرگودھامیں پیش آیاہے۔پاکستان میں جاری ترقیاتی پراجیکٹ میں کام کرنے والی چینی خاتون نے سرگودھا کی رہائشی نبیلہ نامی لڑکی کارشتہ چین میں مقیم اپنے رشتے دار کو دکھایا، دونوں گھرانوں اور لڑکا لڑکی کی آمادگی پر شادی کی رسومات سرگودھا کے ایک چرچ میں منعقدکی گئی جس کےبعد تقریب کااہتمام مقامی ہال ؕ میں کیاگیا۔دلہا میاں چین سے سرگودھا پہنچے، شادی والے روز کلاہ اور شلوار قمیض زیب تن کرکے دلہنیا کے ساتھ پاکستانی ثقافت کو بھی اپنالیا اور شلوار قمیض کے ساتھ جاگرز پہنے۔ شادی ہال میں ربن کاٹ کر نوشہ میاں کو خوش آمدید کہا گیا، مٹھائیوں سے منہ میٹھا کرایا گیا جبکہ ون ڈش پارٹی سے مہمانوں کی خاطر تواضع کا انتظام کیا گیا۔

Comments (0)
Add Comment