پاکستان کو آئی ایم ایف سے پیکیج نہ لینے دینے کا امریکی اعلان نعمت ثابت ہوگا- عاکف سعید

کراچی(پ ر) امیر تنظیم اسلامی حافظ عاکف سعید نے کہاہے کہ امریکہ کا پاکستان کو آئی ایم ایف کے پیکیج نہ لینے دینے کا اعلان ملک کے لئے نعمت ثابت ہوگا ۔ آج ہم بدترین معاشی بحران کا سامنا کررہے ہیں وہ ماضی کی حکومتوں کی قرضہ لینے والی پالیسی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے توقع ظاہرکی کہ پاکستان کی نئی حکومت آئی ایم ایف کے پاس جانے سے گریز کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ فرد ہو یا ریاست مقروض کو اپنے نظریات سے بھی دستبردار ہونا پڑتا ہے۔

Comments (0)
Add Comment