کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بھتہ خوری اور غیر قانونی اسلحہ سے متعلق کیس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم امتیاز کو مجموعی طور پر 10سال قید کی سزا کا حکم دے دیا۔عدالت نے مجرم پر 50ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ ایک اور عدالت نے بھتہ خوری سے متعلق کیس میں جرم ثابت ہونے پر مجرمان ثمر اور بشیر کو 5،5 سال قید اور 20،20ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم دے دیا۔ خصوصی عدالتوں کے منتظم جج نے 7 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل سے متعلق کیس میں گرفتار 4 ملزمان الطاف ، عارف شاہ، حیدر علی اور شاہد کو 9 اگست تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی ہے ۔